انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی درخواست: عمران خان کی سپریم کورٹ سے جلد سماعت کی استدعا

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست پر جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان نے الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل رہنما حامد خان نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التوا ہے۔

مذکورہ درخواست کے مطابق دھاندلی کے خلاف درخواست میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا سوال اٹھایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی نیب کیس میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی استدعا کی تھی۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو 25 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کی استدعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز