تیتر کی آن لائن خریدوفرخت میں ملوث یوٹیوبر کا نیٹ ورک کیسے پکڑا گیا؟

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب کا جنگلی حیات کو غیر قانونی مقید رکھنے پر کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ ایک تازہ کارروائی میں تیتر کی آن لائن بین الصوبائی خرید و فروخت کرنے والے یوٹیوبر کے نیٹ ورک کو پکڑلیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے اسپشل اسکواڈ نے ڈی جی وائلڈ لائف کی نگرانی میں یوٹیوبر مظہر اقبال پر کے ڈیرے پر چھاپا مار کر اسے گرفتار کرلیا، اس موقع پر تیتر اور نایاب پرندے بھی بازیاب کیے گئے۔ یوٹیوبر مظہر اقبال عرصہ دارز سے نواب شاہ سے تیتر کی مختلف اقسام کو منگوا کر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آن لائن فروخت کررہا تھا۔

مظہر اقبال تیتر کے انڈوں، بچوں اور بڑے تیتروں کو غیر قانونی طور پر آن لائن فروخت کر رہا تھا۔ مظہر اقبال یوٹیوب پر ’بابافرید کالا تیتر‘ چینل کے ذریعے تیتروں کی فروخت کرتا تھا۔

ترجمان وائلڈ لائف پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات آن لائن خرید و فروخت میں ملوث دیگر افراد کو بھی ٹریس کر رہا ہے۔ برآمد کردہ تیتروں کی مختلف اقسام کو مناسب بحالی کے لیے لاہور سفاری میں منتقل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘