اسلام آباد میں 2 کلو میٹر کا سفر 3 ہزار روپے میں: ’جس کا جتنا بس چل رہا ہے وہ لوٹ رہا ہے‘

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر امریکی سفارتخانے میں جانے کے لیے ڈپلومیٹک شٹل سروس کا استعمال کیا جاتا ہے جو عمارت تک پہنچانے کا کام کرتی ہیں جہاں محافظین جانچ پڑتال کے بعد آپ کو عمارت کے اندر جانے دیتے ہیں۔

ایک پیج کی جانب سے پوسٹ کی گئی کہ ان کا اسلام آباد میں ایک سفارتخانے جانا ہوا، سفارتخانے سے 2 کلو میٹر دور ایک پوائنٹ بنایا گیا ہے جہاں سے شٹل سروس میں سفارتخانے جانا پڑتا ہے۔ صارف کا کہنا تھا کہ آپ یہ سن کرحیران ہوں گے کہ 2 کلو میٹر سفر طے کرنے کا کرایہ 3 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ اصل کرایہ 500  روپے بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کیا پالیسی بنانے والے اپنے لیے بھی یہی شٹل سروس پسند کرتے ہیں جس کا کرایہ اتنا زیادہ ہے اور حیرانی کی بات ہے کہ کوئی آواز اٹھانے والا بھی نہیں ہے۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، کسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شہریوں کو لوٹنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا تو کسی کا کہنا تھا کہ یہ ظلم بند ہونا چاہیے۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں سے یہ شٹل سروس چل رہی ہے اور3  ہزار کرایہ بہت کم ہے کیونکہ اسی شٹل سروس کا 5 ہزار روپے کرایہ دیا گیا ہے اور ساتھ یہ آفر بھی دی جاتی ہے کہ آپ کا کام کروا دیا جائے گا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ سچ ہے کیونکہ 2023 میں امریکی سفارتخانے جانے والی شٹل سروس کو 600 روپے کرایہ دے کر گیا ہوں۔

حماد نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان میں کسی کو بھی لوٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا، انہوں نے جنوبی افریقہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر کسی بھی سفارتخانے میں پیدل یا آن لائن ٹیکسی سروس بک کروا کر چلے جائیں کوئی کسی کو نہیں روکتا۔

شمس داور نے پوسٹ کرنے والے صارف کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی 3 ہزار روپے دے کر سفارتخانے پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ صرف یہی نہیں بلکہ  ڈرائیور حضرات ٹِپ بھی مانگتے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جس کا جتنا بس چل رہا ہے وہ عوام کو لوٹ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹویوٹا کا پاکستان میں تیار کی گئی گاڑیاں یورپی ممالک کو برآمد کرنے کا اعلان

مویشی منڈیوں کے علاوہ جانور کہیں فروخت نہیں ہوں گے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید 6 الیکشن ٹربیونلز تشکیل دیدیے

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کی خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

وفاقی وزیر مذہبی امور کا عازمین حج کی رہائش گاہوں اور ہسپتال کا دورہ، پاکستان کے لیے دعاؤں کی درخواست

ویڈیو

ڈیجیٹل ڈرائیونگ سینٹر جہاں پر سمولیٹر کے ذریعے خواتین کو ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے

وفاقی اور پنجاب حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک اشارہ نہیں ملا، رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے لیے عید قربان پر پشاوری چیل کا خصوصی تحفہ

کالم / تجزیہ

’آپ مہدی حسن جیسی آواز کہاں سے لائیں گے‘

کیا سرجری کی ضرورت صرف کرکٹ ٹیم کو ہے؟

پاک بھارت میچ کا آنکھوں دیکھا حال!