ہتک عزت پر نواز الدین صدیقی نے اہلیہ اور بھائی کو 100 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے سابق اہلیہ عالیہ پانڈے اور اپنے بھائی شمس الدین صدیقی کے خلاف ہتک عزت پر 100 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا دعویٰ داخل کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی نے سابق اہلیہ اور بھائی پر جھوٹے الزامات کے ذریعے ہراساں کرنے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ہرجانے کا دعویٰ داخل کیا ہے۔

مقامی عدالت میں اپنے وکیل سنیل کمار کے ذریعے داخل کی گئی درخواست میں اداکار نے استدعا کی کہ سابق اہلیہ اور بھائی کو پابند کیا جائے کہ وہ سوشل میڈیا سے ان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر مبنی مواد ہٹا کر آئندہ کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا کسی دوسرے ذریعے سے ان پر جھوٹے الزامات نہیں لگائیں گے اور تحریری صورت میں تمام جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں گے۔

نوازالدین صدیقی نے اپنی درخواست میں بھائی پر مالیاتی فراڈ اور دھوکا دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے یہ بھی استدعا کی کہ بھائی کی جانب سے سابق اہلیہ کے ساتھ مل کر فراڈ کے ذریعے ہتھیائے گئے 21 کروڑ روپے واپس دلوائے جائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھائی اور سابق اہلیہ کی جانب سے جھوٹے الزامات
لگانے باعث ان کا 100 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔

مقامی عدالت کے جج ریاض چھاگلہ 30 مارچ کو کیس کی سماعت کریں گے۔ فریقین کو نوٹس بھجوا دیئے گئے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کا جھانسہ، نازیبا ویڈیوز سے بلیک میلنگ، کراچی میں ملزم گرفتار

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: فیڈرل سروس ٹریبیونل کا حکم کالعدم، ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال

یوگنڈا سے واپس آنے والی سفارتکار کی اہلیہ میں ایبولا وائرس کی تصدیق، نائیجیریا میں 44 افراد زیرِ نگرانی

13سالہ لڑکی کے قتل کی کہانی پر مبنی اطالوی فلم نیٹ فلکس کی غیر انگریزی فلموں میں سرفہرست

سپریم کورٹ نے ریلوے افسران کی سنیارٹی سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟