ٹی20 ورلڈ کپ: ’اس بار قدرت کا نظام ہمارے حق میں نہیں‘

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے موقع پر فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے اور بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے۔ گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم اب میچ کے دوران بارش کا امکان صرف 20 فیصد رہ گیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں، کوئی میچ دیکھنے کے لیے پُر جوش ہے تو کوئی پاکستانی ٹیم کے سپر8 میں پہنچنے کی دعائیں کرتا نظر آتا ہے۔

ایک صارف نے گزشتہ روز طوفانی بارشوں کی ایک ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ اس موسم میں کوئی بھی میچ مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، یعنی اس بار قدرت کا نظام ہمارے حق میں معلوم نہیں ہوتا۔

کلثوم نامی صارف نے لکھا کہ فلوریڈا میں موسم آج بہتر ہے۔ امریکہ اور آئرلینڈ میچ کے دوران بارش کے چانسسز 20 فیصد ہیں اور اتنے ہی پاکستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے ہیں۔

ارمان لکھتے ہیں کہ اگرآج بارش کی وجہ سے میچ ڈرا ہو گیا تو پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر جائے گا۔

طارق زمان ملک نے لکھا کہ آج آئرلینڈ کا میچ امریکہ  کے ساتھ ہے جس میں ہم نے یہ دعا کرنی ہےکہ آئرلینڈ امریکا سے جیت جائے اور آئر لینڈ کا اس سےاگلا میچ اتوارکوپاکستان کےساتھ ہے جس میں ہم نےدعا کرنی ہےکہ آئرلینڈ پاکستان سے ہار جائے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ویسےہم بھی کتنے خودغرض ہیں نا کہ ایک ہی ٹیم کی کبھی جیت اورکبھی ہارکی دعائیں کرتے ہیں۔

ایک صارف نے آج امریکا اور آئیرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں آئیرلینڈ کو سپورٹ کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ دل دل آئیر لینڈ جان جان آئیر لینڈ۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے نا صرف آئر لینڈ سے میچ جیتنا ہو گا بلکہ اسے آئر لینڈ کے ہاتھوں امریکا کی شکست کا انتظار بھی کرنا پڑے گا، بارش کے باعث میچ برابر ہونے کی صورت میں بھی پاکستانی ٹیم کا ٹی20 ورلڈکپ کا سفر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کے اپنے 3 میں سے 2 میچ ہار چکا ہے جبکہ 1 میچ میں اسے کامیابی ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم