عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس سپریم کورٹ پہنچ گیاجب کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نا اہلی کی درخواست مسترد  کرنے کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

ہفتہ کے روزشہری محمد ساجد نے اپنے وکیل رفعت حسین کے ذریعے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےخلاف نااہلی درخواست خارج کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

شہری محمد ساجد کی جانب سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں بانی پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن، سرکار کو فریق بنایا گیا ہے، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 مئی 2024 کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کو دستاویزات میں ظاہر نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا بیانِ حلفی جمع کروایا جب کہ ٹیریان وائٹ کی ولدیت کیلیفورنیا کی عدالت نے ثابت کر دی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو دلائل مکمل کرنے کا موقع نہیں دیا اور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اس سے قبل کیس کو سنا اور فیصلہ محفوظ کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عامرفاروق نے اپنا فیصلہ نہیں سنایا، 2 ججز نے اپنا فیصلہ ویب سائٹ پراپلوڈ کروایا 2 ججز کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں، 3 رکنی بینچ 2 ایک سے فیصلہ کر سکتا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور بانی پی ٹی آئی کے نا اہلی کی درخواست منظور کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں