شہبازشریف ملتان پہنچ گئے، مفت آٹا فراہمی کے سنٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملتان میں مفت آٹے کی تقسیم کے سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور اس دوران عمر رسیدہ افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

شہباز شریف نے مفت آٹے کے لیے آنے والے عوام سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور شاندار انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔

وزیراعظم پاکستان نے مفت آٹا سنٹر پر خصوصی افراد کے لیے قائم کیے گئے ڈیکس پر بھی گے اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور اس دوران عمر رسیدہ، سپیشل افراد اور خواتین کا خاص خیال رکھا جائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کمشنر ملتان عامر خٹک اور ریجنل پولیس آفیسر سہیل احمد بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی