ارب پتی بزنس مین کیجانب سے کتے کے لیے خون دینے کی اپیل کا نتیجہ کیا نکلا؟

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے امیرترین اور کامیاب ترین بزنس مینز میں سے ایک رتن ٹاٹا کی جانب سے موت سے لڑتے کتے کی جان بچانے کے لیے کی جانے والی اپیل رنگ لے آئی۔

معروف بھارتی بزنس مین رتن ٹاٹا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے خون کے عطیے کی اپیل کی تھی، مگر حیرت انگیز طور پر خون کا عطیہ کسی انسان کے لیے نہیں بلکہ ایک شدید بیمار کتے کے لیے مانگا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں رتن ٹاٹا نے لکھا تھا کہ ’ہمیں ممبئی میں واقع اپنے ہسپتال میں کتے کے لیے خون کی ضرورت ہے‘۔

اپنی اپیل مین رتن ٹاٹا نے لکھا تھا کہ ممبئی کے اپنے چھوٹے جانوروں کے ہسپتال میں مشتبہ ٹک بخار اور شدید خون کی کمی میں مبتلا 7 ماہ کے کتے کے لیے خون کے عطیہ کی ضرورت ہے۔

پوسٹ کا عکس

اس پوسٹ میں ڈونر کتوں کے لیے معیار بھی واضح کیا گیا تھا، جس کے مطابق:

طبی لحاظ سے صحت مند

 عمر1 سے 8 سال کے درمیان

وزن کم از کم 25 کلو

مکمل طور پر ویکسین شدہ اور کیڑوں سے پاک

کسی بھی بڑی بیماری سے پاک

پچھلے 6 ماہ میں ٹک بخار میں مبتلا نہ رہا ہو

رتن ٹاٹا اپنے پالتو کتوں کیساتھ

انسٹاگرام پر کی جانے والی یہ اپیل تیزی سے وائرل ہو گئی، جس پر 4.8 لاکھ سے زیادہ لائکس اور بے شمار حوصلہ افزا تبصرے آئے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’ممکنہ میچ کے لیے کسی رابطے کے ساتھ ایک ٹیکسٹ بھیجا ہے‘۔ جب کہ دوسرے نے لکھا کہ ’تصور کریں کہ ایک ارب پتی کتوں کی مدد کے لیے درخواست پوسٹ کر رہا ہے‘۔

رتن ٹاٹا کی پوسٹ کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کو بیمار کتے کے لیے مطلوبہ معیار کے مطابق ڈونر مل گیا۔ جبکہ ڈونر ملنے پر  بھارتی بزنس مین نے کہا کہ ممبئی والوں کا اس مشکل وقت میں کام آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رتن ٹاٹا کا شمار بھارت کے امیرترین اور کامیاب ترین بزنس مینز میں ہوتا ہے۔

رتن ٹاٹا کی جانوروں کی فلاح و بہبود سے وابستگی

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رتن ٹاٹا نے مصیبت میں گھرے جانوروں کی مدد کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا ہو۔ اس سے پہلے، انہوں نے ساؤن ہسپتال کے قریب لاوارث کتے کے بارے میں پوسٹ کی تھی، جس میں مالک کے تلاش تھی اور عبوری طور پر کتے کی دیکھ بھال کی پیشکش کی گئی تھی۔

رتن ٹاٹا کی کتوں سے محبت مشہور ہے۔ ممبئی کے تاج محل ہوٹل میں آوارہ کتوں کے لیے دوستانہ پالیسیوں سمیت ان کے اقدامات جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی لگن کو ظاہر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کا جھانسہ، نازیبا ویڈیوز سے بلیک میلنگ، کراچی میں ملزم گرفتار

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: فیڈرل سروس ٹریبیونل کا حکم کالعدم، ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال

یوگنڈا سے واپس آنے والی سفارتکار کی اہلیہ میں ایبولا وائرس کی تصدیق، نائیجیریا میں 44 افراد زیرِ نگرانی

13سالہ لڑکی کے قتل کی کہانی پر مبنی اطالوی فلم نیٹ فلکس کی غیر انگریزی فلموں میں سرفہرست

سپریم کورٹ نے ریلوے افسران کی سنیارٹی سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟