لندن میں شاہ رخ خان کے گھر کی ویڈیو وائرل، قیمت کتنی ہے؟

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکاروں نے ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بڑے بڑے گھر بنا رکھے ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے علاوہ دیگر اداکار بھی شامل ہیں جن کے وطن سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر لندن میں واقع ایک گھر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا گھر ہے جو کہ پارک لین لندن میں ہے، کہا جا رہا ہے کہ اس گھر کی قیمت تقریباً 200 ملین پاؤنڈز ہے جو کہ تقریباً 212 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں۔ اور کسی بھی بالی ووڈ اسٹار نے بیرون ملک گھر خریدنے کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ رقم ادا کی ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی کا کہنا ہے ادھر شارخ خان کا صرف ایک فلیٹ ہے جو کہ زیریں منزل پر ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مے فیئر میں بھی وہ متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ  شارخ خان اور بھی جائیدادوں کے مالک ہیں ان کا ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں واقع گھر اس وقت سب سے زیادہ مہنگا گھر ہے جس کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ اداکار کا یہ گھر 6000 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔

یہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے پام جمیرہ میں ایک لگژری ہوم بنا رکھا ہے جو ساڑھے 8 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ یہ گھر 17کروڑ84 لاکھ روپے کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان