Honri Ve 3.0 میں خاص کیا ہے؟

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں اسٹائلش اور جدید خصوصیات کی حامل الیکٹرک ہیچ بیک کار لانچ کر دی گئی۔

بڑھتے ہوئے فیول پرائس ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، جس سے ہر کوئی دوچار ہے، اس صورتحال کے پیش نظر یوسف دیوان کمپنیز کے ذیلی ادارے ایکو گرین موٹرز لمیٹڈ نے پاکستانی مارکیٹ کی ضرورت اور عوام کی سہولت کے لیے Honri Ve 3.0 کار متعارف کی ہے۔

اسٹائلش الیکٹرک ہیچ بیک Honri Ve 3.0 کار ان تمام افراد کے لیے موزوں ہے، جو روزانہ سفر کرتے ہوئے دفاتر جاتے ہیں، فیملی کے ساتھ آؤٹنگ پر نکلتے ہیں، روزمرہ کے کام کاج نمٹاتے ہیں یا دوستوں اور خاندان کے ساتھ شہر کی سیر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایندھن کے اخراجات کو بچانا چاہتے ہیں۔

4,999,000 لاکھ روپے میں دستیاب Honri Ve 3.0 کار بے مثال کارکردگی، جدید خصوصیات، اور اعلیٰ درجے کے حفاظتی معیارات کی حامل ہے، یہ خوبصورت گاڑی کل قیمت کے صرف 50فیصد پر بک کرنے کے آپشن کے ساتھ دستیاب ہے۔

Honri Ve 3.0 کی نمایاں فیچرز میں 300 کلومیٹر کی CLTC ای رینج اور صرف 7 گھنٹے میں 0-100فیصد چارج ہو جاتی ہے۔اس کار زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

چارجنگ اسٹیشن

واضح رہے کہ اس قبل یوسف دیوان کمپنیز پاکستان بھر میں چارجنگ اسٹیشن ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے معروف چینی کمپنی ڈونر کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں تازہ پیش رفت کے طور پر یوسف دیوان کمپنیز(YDC) نے اب چین کے ایک ممتاز ای وی چارجر پروڈیوسر ڈونر کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے امکان کے ساتھ پاکستان میں نقل و حمل کے منظر نامے میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ای وی چارجر پروڈیوسر ڈونر کا شیئر چین کی مقامی مارکیٹ میں حیران کن طور پر 90 فیصد ہے۔
ڈونر کے ساتھ منسلک ہو کر دیوان پاکستان میں واحد آٹوموبائل برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔ جس میں EV کی کامیابی کے لیے ضروری ایک جامع ماحولیاتی نظام بھی شامل ہے۔

یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دیوان نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کو اسمبل کرتا ہے بلکہ ای وی چارجنگ کے لیے ضروری انفراسٹرکچر بھی فراہم کرتا ہے، یہ ایک لازمی جزو ہے جسے اکثر الیکٹرک موبلٹی کی منتقلی میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے مابین یہ تعاون نہ صرف پاکستان کو بجلی سے ہمکنار کرنے کے وژن کی حمایت کرتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ صارفین، خاص طور پر نئی لانچ کی گئی Honri Ve چلانے والے، چارجنگ کی رکاوٹوں کی فکر کیے بغیر الیکٹرک گاڑیاں چلانے کی سہولت اور اعتماد سے لطف اندوز ہو سکیں۔

دیوان اور ڈونر کے ہاتھ ملانے کے بعد پاکستانی صارفین الیکٹرک گاڑیوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کی توقع کر سکتے ہیں، جو کہ ایک مضبوط چارجنگ نیٹ ورک اور جدید ٹیکنالوجی کی یقین دہانی کے ساتھ مکمل ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں