پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’1 نمبر‘ پلیٹ کتنے میں نیلام ہوئی؟

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس نیلام کرنے کا پہلی بار انعقاد کیا گیا جس سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔

گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس نیلام کرنے کا انعقاد محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے کیا گیا، اس دوران کل 40 نمبر پلیٹس نیلام ہوئیں اور 67 کروڑ 54 لاکھ روپے جمع ہوئے۔

محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پریمیئم نمبر پلیٹ 1 دس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی ہے جبکہ نمبر 5 پلیٹ 5 کروڑ 30 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

اسی طرح نمبر 7 والی نمبر پلیٹ 4 کروڑ 60 لاکھ روپے، پلیٹ نمبر 8 چار کروڑ 10 لاکھ روپے، جبکہ پلیٹ نمبر 9 کی نیلامی 4 کروڑ روپے میں ہوئی۔

اس موقع پر سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیلامی کے عمل سے جو رقم حاصل کی گئی ہے یہ سیلاب زدگان کے گھر بنانے میں وقف کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں ہے، اور فنڈز سے سیلاب متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 2251 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

شرجیل میمن نے مزید کہاکہ بہت جلد نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی ہوگا، اور ہمیں امید ہے کہ تعمیر نو کی جاری کوششوں میں اضافی وسائل پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp