وزراء اور ممبر اسمبلی کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان محکمہ پولیس نے اسملیوں کی تحلیل کے بعد گاڑیوں پر وزیر، ایم این اے، ایم پی اے، کو آرڈی نیٹرز کی پلیٹ لگانا غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

جمعرات کو بلوچستان محکمہ پولیس کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں اس لیے اب گاڑیوں پر وزیر، ممبر نیشنل اسمبلی(ایم این اے)، ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور معاون کار ( کوآرڈی نیٹرز) کی پلیٹ لگانا ممنوع ہو گا۔

انتباہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نجی گاڑیوں پر بلیو بتی کا لگانا بھی غیر قانونی عمل ہے۔ گاڑیوں پر ایسی نمبر پلیٹ اور بلیو بتی لگانے والوں کو نمبر پلیٹ اور بلیو بتی ہٹانے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ  24 گھنٹے بعد ایسی غیر قانونی نمبر پلیٹ اور بلیو بتی کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغا ز کیا جاۓ گا۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹ والے گاڑی مالکان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جاۓ گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم