اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا، بارودی مواد برآمد

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران تھانہ سنگجانی کے علاقے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جارہے ہیں، علاقہ تھانہ سنگجانی میں ایک آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیر میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں واقعے کی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس افسران پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

دوسری جانب منگل کی اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں پولیس افسران پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم معمول کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پر تعینات تھی، تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں 3 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے چیکنگ کے لیے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

ملزم کی فائرنگ سے اس کے 2 ساتھی زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان