’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت اسلام آباد میں منشیات فروشوں کی گرفتاریاں جاری

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی آئی جی اسلام اباد پولیس سید علی رضا کے احکامات کی روشنی میں  ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 منشیات فروش گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے7 کلوگرام سے زائد چرس، ایک اعشاریہ 626 کلوگرام ہیروئن، 350 گرام آئس، بئیر کے 21 کین، 58 بوتلیں شراب اور اس کے علاوہ 30 لیٹر شراب برامد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور تمام زونل ایس پیز کو اپنی زیرنگرانی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اس کی اولین ذمہ داری ہے اس لیے ایسے عناصر کو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہر سے منشیات کے خاتمے تک ان خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی مشکوک سرگرمی نوٹ کریں تو اپنے متعلقہ تھانے یا پکار 15 پر اس کی اطلاع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں