شیر افضل مروت نے فواد چوہدری پر ’رجیم چینج آپریشن‘ میں شامل ہونے کا الزام لگا دیا

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی رہنما نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملے ہوئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹنے کے معاملے میں بھی ان کا کردار تھا۔

جمعرات کو ایک بیان میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ انہیں عمران خان نے بتایا تھا کہ ’رجیم چینج آپریشن‘ میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا اور وہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملے ہوئے تھے۔

’فواد چوہدری پر کیسز ان کی فرمائش پر ہی بنے، جیل میں بھی ان کی سیٹنگ تھی‘

شیرافضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری پر مقدمات ان کی ہی فرمائش پر بنے تھے اور جیل میں بھی ان کی مکمل سیٹنگ تھی جہاں وہ وی آئی پی انداز میں رہے۔

’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بن بلائے مہمان اور پرائی شادی میں عبداللہ دیوانے کی طرح ہمارے خلاف بول پڑے اور لگتا ہے  کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک بیرون ملک کچھ صحافیوں کو  بھی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجیم چینج کی سازش امپورٹڈ نہیں بلکہ ایکسپورٹڈ تھی، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے پاس ہم پر تنقید کرنے کی کوئی اخلاقی وجہ نہیں ہے کیوں کہ جب پارٹی کو حوصلے کی ضرورت تھی تو وہ خود اور ان جیسے دوسرے لوگ بھاگ گئے تھے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کےسامنے میری گرفتاری ہوئی مگر میں نہیں بھاگا۔

’پی ٹی آئی جہلم فواد چوہدری کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے خلاف ہے‘

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جہلم نےلکھ کردیا ہے کہ اگر فواد چوہدری پارٹی میں آئے تو وہ پارٹی چھوڑدیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:تحریک انصاف کا فواد چوہدری سے رابطہ، قیادت کیخلاف تنقید نہ کرنے کی درخواست

ان کا کہنا تھا کہ اگر فواد چوہدری پارٹی میں آجاتے ہیں تو پھرباقی لوگوں کا کیا قصور ہے انہیں بھی واپس لے لینا چاہیے۔

’فواد چوہدری نے عمران خان سے متعلق جھوٹ بولا‘

شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کے کہنے پر علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ میں گئے جو سراسر جھوٹ ہے۔

مزید پڑھیے: فواد چوہدری بھگوڑے ہیں ان کی بات کا کیا جواب دوں؟ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری جنرل باجوہ کو ہماری خبریں پہنچاتے اور پیغام رسانی کا کام کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے مفادات کے خلاف کام کر رہے تھے اس لیے پارٹی ان کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے

’عمران خان نے مجھے ملاقات کے لیے بلالیا ہے‘

شیر افضل مروت نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے انہیں بلایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 15 یا 16 جولائی تک ان کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم