اسلام آباد سیشن کورٹ میں حسان نیازی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے کارسرکار میں مداخلت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی نے ریاست کی طرف سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ  جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریاست کا موقف سنے بغیر ضمانت منظور کی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کو نوٹس سے متعلق آگاہ بھی نہیں کیا اور مجسٹریٹ نے فیصلہ کردیا جبکہ حسان نیازی مقدمے میں نامزد ہے اور ضمانت کا حقدار نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چوں کہ ملزم حسان نیازی پر پولیس اہلکاروں پر اقدام قتل کا الزام ہے لہٰذا عدالت حسان نیازی کی ضمانت منسوخ کرے۔

ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے فریقین کو نوٹس جاری کیے۔ حسان نیازی کو 30 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں