ورلڈ کپ کی جیت کا جشن پھیکا پڑگیا، بھارت کو زمبابوے کے ہاتھوں پہلے ٹی20 میں شکست

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو زمبابوے نے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی۔

زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے 5  ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ چیمپیئز کی وطن واپسی، فتح پریڈ دیکھنے ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا

زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 116 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹی20 چیمپیئن بھارت کو اس میچ میں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کے لیے کتنی رقم کا اعلان کیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔ 2016ء کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بنا تھا۔ بھارتی ٹی20 ورلڈ چیمپیئن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا کوئی کھلاڑی زمبابوے کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم