عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس عالیہ نیلم نے آج لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، گورنر پنجاب ان سے عہدے کا حلف لیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ اورآئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرورتقریب میں شریک ہوئے، حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ججز نے بھی شرکت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرورتقریب میں شریک ہوئے، حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ججز نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی کون ہیں؟

جسٹس عالیہ نیلم اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے منظوری دینے کے بعد وزارت قانون نے جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون جج ہیں جو چیف جسٹس کے عہدے تک پہنچی ہیں، اس سے قبل جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

جسٹس مسرت ہلالی کو  2013 میں پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، 2014 میں انہیں پشاور ہائیکورٹ کا مستقل جج تعینات کیا گیا۔

جسٹس ہلالی بطور جج تعینات ہونے سے قبل مختلف ادوار میں پشاور ہائیکورٹ بار کی پہلی سیکریٹری اور نائب صدر کے عہدے پر بھی کام کرتی رہی ہیں۔

انھوں نے بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا، چیئرپرسن خیبر پختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل کے علاوہ خواتین کے کام کے مقامات پر ہراسانی کے خلاف محتسب کے عہدے پر بھی کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس کےاختیارات سے متعلق بل: سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ججز کون ہیں ؟

14 جون 2023 کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ہلالی کی عدالت عظمیٰ میں تعیناتی کی سفارش کی تھی جس کے بعد 5 جولائی 2023 کو صدرِ پاکستان نے اس کی منظوری دی تھی، جسٹس مسرت ہلال سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی دوسری خاتون جج ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج

جنوری 2022 میں جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعینات ہوئی تھی۔

جسٹس عائشہ ملک اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے عہدے پر بھی کام کرچکی ہیں۔

وہ 2012 میں لاہور ہائیکورٹ کی جج تعینات ہوئی تھی،  چھ جنوری کو پاکستان جوڈیشئل کمیشن نے کثرت رائے سے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں بطور جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

بعدازاں 22 جنوری کو صدر مملکت پاکستان کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون اور انصاف نے انہیں سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں مہنگی قیمت کے باوجود پاکستانی آم کی مانگ میں مسلسل اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی غیرمعمولی سرگرمیاں، ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے خدشات

10 کھلاڑیوں پر مشتمل انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کے دباؤ پر لائبریری سے 2 کتابیں اٹھا لی گئیں، 8 افسران معطل

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت، وزیراعظم کا شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا حکم

ویڈیو

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟