لاہور، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم کرفتار

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے متاثرہ خاتون کی جانب سے کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو داتا دربار کے قریب ملزم گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:’اتنے لوگوں کے سامنے دکاندار کیسے لڑکیوں کو ہراساں کرسکتا ہے؟‘، مریم نفیس کو لڑکیوں کا دفاع مہنگا پڑگیا

لاہور میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون نے بس میں ہراسگی کی شکایت درج کروائی  اور پولیس اسٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی۔ جس پر سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے بس کو فالو کیا گیا اور پولیس کو بس کے اگلے سٹاپ پر بھیج دیا گیا۔

بس کے اسٹاپ پر پہنچتے ہی خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہی فوری 15 کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کروائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟