بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے تو کوئی ہرج نہیں ہے، یشما گل

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ اُن کی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوستی ہو جائے تو اس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ یشما گل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ دُنیا کے نمبر ون بیٹسمین ہیں اور انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں جوکہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔

میزبان نے یشما گل سے سوال کیا کہ پاکستانی کرکٹرز اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے ہیں تو کیا ان کو بھی کسی کرکٹر کا میسج آیا ہے، اداکارہ نے جواب میں کہا کہ انہیں کبھی کسی اداکارہ نے اس بارے میں نہیں بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز انہیں میسجز بھیج رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا شعیب ملک اداکارہ نوال سعید کو بھی پیغامات بھیجتے رہے؟

یشما گل کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی بھی کسی کرکٹر کی طرف سے کوئی میسج نہیں آیا۔ میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کی کسی کرکٹر کے ساتھ دوستی ہے؟ جس پر یشما گل نے کہا کہ ان کی کبھی کسی کرکٹر سے کوئی ملاقات یا بات نہیں ہوئی تو پھر دوستی کیسے ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کے ساتھ بھی دوستی ہوسکتی ہے، وہ ہمارے ہیرو ہیں اور ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے تو اس میں کوئی ہرج نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور