لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود صنم جاوید رہا نہ ہوسکیں، ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی رہائی ایک بار پھر رک گئی ہے اور ایف آئی اے نے انہیں گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی ٹیم صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے لے کر روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں لاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے گوجرانوالہ کے مقدمے میں صنم جاوید کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے پاس درخواستگزار کو مقدمے میں نامزد کرنے کے کوئی شواہد نہیں، درخواستگزار کو گوجرانوالہ کے مقدمہ میں بدنیتی کی بنیاد پر شامل کیا گیا۔

بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے صنم جاوید کی رہائی کے لیے روبکار جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ’یہ جیل میں ہیں یا پارک میں‘ صنم جاوید کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس سانحہ 9 مئی کے بعد صنم جاوید کو گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل کئی مرتبہ ان کی ضمانت ہوچکی ہے، تاہم رہائی اس لیے ممکن نہیں ہوسکی کہ پولیس کی جانب سے کسی نئے کیس میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی