اسرائیلی وزیراعظم کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے، تحریک لبیک نے فیض آباد پر دھرنا دے دیا

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے اور حکومت کو تین مطالبات بھی پیش کردیے ہیں۔

تحریک لبیک کی جانب سے آج فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور اس کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک ریلی نکالی گئی، جس کے اختتام پر امیر ٹی ایل پی نے دھرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں فیض آباد دھرنا کیس: تحریک لبیک کو کلین چٹ مل گئی، الیکشن کمیشن نے نوٹس واپس لے لیا

علامہ سعد رضوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے اور اسرائیلی مصنوعات کا بھی سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔

سعد رضوی نے کہاکہ حکومت پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام تک طبی اور غذائی امداد پہنچائے، ہم مطالبات کی منظوری تک یہیں پر بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اس وقت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان بڑی تعداد میں فیض آباد کے مقام پر موجود ہیں، اور دھرنے کے باعث ٹریفک بلاک ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ