الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹراپارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں، جس کے بعد تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پرکمیشن کو مطمئن کرے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے 8 اور 5 کے تناسب سے فیصلہ دیتے ہوئے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں حوالے کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ٹیم نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کی نشستیں ان کے حوالے کی جائیں، سپریم کورٹ نے 39 اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر قرار دیا جبکہ بقیہ 41 کو 15 دن کے اندر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp