آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے کتنے نمبر کم ہیں؟ طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، لیکن آج حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ گزشتہ روز حکومت آئینی ترمیم کیوں پیش نہ کرسکی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اسمبلی میں 13 نمبر کم ہونے کے باعث ترمیم پیش نہیں کی جاسکی، اب دو ہفتوں بعد آئینی ترمیم لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ آئین میں ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہے، جس کے لیے ابھی نمبر کم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم پر اعتراض نہیں، ان کی جانب سے جو تجاویز دی جارہی ہیں ہم ان پر غور کریں گے، ہماری ان سے بات چیت جاری ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ آئینی ترمیم پیش کرنے میں ناکامی کو نااہلی نہیں کہا جاسکتا، کیونکہ اس کے لیے دوتہائی اکثریت درکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان نے ایک دو چیزیں درست کرنے کا کہا اور پھر کہا کہ کچھ وقت دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں نمبر گیم نامکمل: حکومت آئینی ترمیم کے مسودے میں تبدیلیوں کے لیے تیار

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھیجا، جو عدلیہ پر وار تھا، ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار