کیا عراق جانے والے زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا ملے گا؟

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کی جانب سے عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں اور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ سے ایک انتہائی اہم ملاقات بھی کی ہے۔

وزارت داخلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراقی سفیر سے عراق جانے والے زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا دینے اور رواں سال زائرین کا کوٹہ دگنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت کی جانب سے زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت ملنے کی صورت میں زائرین کو بہت سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ عراق؛ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین سے عراق میں داخلے پر پاسپورٹ نہ لیے جائیں کیونکہ اس سے انہیں واپسی میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔ عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان معاملات اور زائرین کے لیے بہترین سہولتوں کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

زائد فیس وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی

ملاقات کے دوران عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان ٹریول ایجنٹس کی فہرست فراہم کی جنہوں نے زائرین سے غیرقانونی طور پر زائد فیس وصول کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی زائرین سے غیرقانونی طور پر زائد فیس وصولی میں ملوث ٹریول ایجنٹس کے خلاف ایک ہفتہ میں کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارات کے لیے عراق جاتے ہیں، محرم اور صفر کے مہینوں میں زائرین کو کئی مشکلات پیش آتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

عراق کے لیے ور پرمٹ کا حصول 

ملاقات میں ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ پر ویزا کی چھوٹ کے معاہدہ کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں وزارت سمندر پار پاکستانیز اورعراق کی وزارت لیبر کے مابین ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویژن 2030: مدینہ منورہ میں پروقار عمرہ فورم کا انعقاد

وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا کہ اس ایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانی شہریوں کو عراق کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہوگا۔ اس ایم او یو سے قانونی امیگریشن بڑھے گی اور غیرقانونی طریقوں سے داخلہ میں کمی واقع ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے عراق کے ساتھ باہمی دوطرفہ ثقافتی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل حکام کے لیے ویزوں کے خاتمے کی پالیسی پر بھی اتفاق رائے کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا