دُنیا کے ہر اسکول تک انٹرنیٹ پہنچانے کا یو این منصوبہ کیا ہے؟

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے دُنیا کے ہر اسکول تک انٹرنیٹ پہنچانے کا منصوبہ تیار کیا ہے تا کہ ڈیجیٹل انقلاب میں ہر نو عمر فرد کو آواز اور انتخاب کا موقع میسر ہو۔

یہ منصوبہ ایک ایسے وقت شروع کیا گیا ہے جب دُنیا کی ایک تہائی آبادی تا حال انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم ہے۔ 34 ممالک میں اس منصوبے پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش کا معاملہ: کسی صوبے کی درخواست منظور کی ہے نہ مسترد، ترجمان وزیر داخلہ

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی مواصلاتی یونین (آئی ٹی یو) اور ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی شراکت کے ذریعے ہر اسکول تک انٹرنیٹ پہنچانے کے اس ’گیگا اقدام ‘ نامی منصوبے کو اب 50 ممالک تک وسعت دی جا رہی ہے جب کہ 34 ممالک میں اس پر اس وقت بھی کام جاری ہے۔

’گیگا اقدام ‘ نامی منصوبے کے تحت 2030 تک دنیا کے ہر اسکول کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

’گیگا رابطہ فورم‘ میں ’آئی ٹی یو‘ کی سیکرٹری جنرل ڈورین بوگڈان مارٹن نے رواں ہفتے جنیوا میں اس منصوبے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ چاہتا ہے آج دنیا بھر میں برپا ڈیجیٹل انقلاب میں ہر نوعمر فرد کے پاس آواز، انتخاب اور موقع ہو۔

مزید پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت مسلسل 6 سال سے عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سر فہرست

ڈورین بوگڈان مارٹن کا کہنا تھا کہ جن اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے انہیں سیٹلائٹ، اوپن سورس ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے شناخت کیا جا چکا ہے۔

’گیگا اقدام‘ کے لیے اسکولوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنے کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جائیں گے اور سرکاری سطح کے علاوہ نجی شعبے کے ساتھ مل کر طلبا کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 3 برسوں کے دوران اس منصوبے کے لیے 6 ارب ڈالر کے مالی وسائل اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ فائر وال لگنے سے سوشل میڈیا کس طرح متاثر ہوگا؟

’آئی ٹی یو‘ اور یونیسف نے منصوبے میں پہلے سے شامل اور نئے شامل ہونے والے ممالک کو مدد دینے کے لیے جنیوا میں عالمی رابطہ مرکز اور ایک تعلیمی مرکز قائم کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ تک رسائی بڑھانے سے متعلق پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری