رمضان المبارک میں پنجاب کے بڑے شہروں میں کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک میں لاہور سمیت  صوبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں رات کے وقت کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔10 رمضان المبارک سے نائٹ سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

صوبہ پنجاب کی نگران حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہو رسمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ، فٹ بال اور ہاکی کے نائٹ مقابلے ہوں گے۔ یہ اعلان نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے جشن بہاراں کے منتظمین اور سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا۔

محسن نقوی نے جشن بہاراں کے منتظمین اور سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو وزیراعلیٰ آفس میں انعامی رقوم کے چیک دئیے۔ جبکہ منتظمین کو سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 42کلو میٹر میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اتھلیٹ عامر سہیل کو 10لاکھ روپے، دوسری پوزیشن پراسرار احمد کو 5 لاکھ اورتیسری پوزیشن پرعبدالرشید کو 3لاکھ روپے کے چیک دئیے۔

فن ریس جیتنے پر عامر عباس کو 50ہزار، سمیع اللہ کو 35ہزار اور اسامہ حسن کو 25ہزار روپے کے چیکس دئیے گئے۔

خواتین کی میراتھن کا مقابلہ جیتنے پر رابعہ عاشق 50 ہزار، خدیجہ قادر 35ہزار اور کبریٰ صادق کو 25ہزار روپے کا چیک ملا۔

42کلو میٹر سائیکلنگ میں علی الیاس کو 4لاکھ ، عبدالباسط کو 2لاکھ اور عاقب شاہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک ملا۔

خواتین سائیکلنگ کا مقابلہ جیتنے والی  راجیہ شبیر کو 50ہزار، رضیہ حنیف کو35 ہزار اور زینب رضوان کو 25ہزار روپے کا چیک ملا۔

رستم پنجاب دنگل جیتنے پر عدنان ٹائراں والا کو 3لاکھ روپے کی انعامی رقم کا چیک دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات میں ہزاروں شہریوں کی شرکت خوش آئند امر ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے مزید سپورٹس ایونٹ لے کر آئیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن، سی سی پی اولاہور، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کوتعریفی ۔اسناد دی گئیں

تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض،پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن، اتھلیٹک ایسوسی ایشن، ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘