شوہر کی ضمانت پر عائشہ جہانزیب کا مؤقف کیا ہے؟

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کی ضمانت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب میڈیا سے گفتگو اپنے شوہر سے تصفیے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’سب سے پہلے میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیا، ہمارے بزرگ ایک سمجھوتے پر پہنچے ہیں جس پر میں اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر راضی ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں : شوہر سے صلح کی خبر کے بعد عائشہ جہانزیب کا نیا بیان سامنے آگیا

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ ہمارے بڑوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق مجھے حارث علی کی ضمانت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ عائشہ جہانزیب نے اپنے وکیل کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروایا تھا کہ ان کا شوہر حارث علی سے راضی نامہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ جو بھی ہوا، بہت ظلم ہے جو کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، لیکن معززین نے جو بھی فیصلہ کیا، میں اس کو مانتی ہوں، ان کا شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی عائشہ جہانزیب کی شوہر سے صلح

نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ جہانزیب نے شوہر سے صلح کی خبروں کی تردید کردی ہے، نجی ٹی وی کا دعوی ہے کہ عائشہ جہانزیب نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو عدالتوں کے چکر نہیں لگوانا چاہتی، پیر کو عدالت میں خلع فائل کریں گی، بچے ان ہی کے پاس رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل