ڈرائیور کی حاضر دماغی، خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور سے کراچی پہنچنے والی خیبر میل کو ڈرائیور نے بڑے حادثے سے بچا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سے کراچی پہنچنے والی خیبر میل کالا پل کے قریب سنگین حادثے سے بچ گئی، ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

کالا پل کے قریب ایک ٹرک ریلوے لائن کے پاس زمین میں دھنس گیا، ٹرک پر ریت، بجری لوڈ کی گئی تھی جو زمین میں دھنس گیا، اسی وقت کراچی آنے والی خیبر میل وہاں پہنچی تھی، سامنے ٹرک دیکھ کر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا۔

زمین میں دھنسے ٹرک کو نکالنے کے دوران وہ کھڑی ٹرین سے ٹکرایا جس سے انجن کو معمولی نقصان پہنچا، ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک کو ٹرین کے انجن سے علیحدہ کرنے میں کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلوے کی کتنی ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائینگی اور اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے عملہ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی، ریلوے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ دینے کے بعد چھوڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘