امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستانی صحافی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی وائرل ویڈیو میں وہ صحافی سے پوچھتے ہیں کیا ان کا تعلق پاکستان سے ہے، جواب میں صحافی اپنا تعارف کراتا ہے کہ وہ پاکستان سے ہے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ امریکی رپورٹرز سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرتے ہیں۔
Trump to a Pakistani reporter. pic.twitter.com/Th4HfMBbfa
— Khaleej Mag (@KhaleejMag) July 22, 2024
ان کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ ہم کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
We will not accept any interference trump 🚫
— Haxceb (@haxceb) July 22, 2024
ایک صارف نے پوچھا کہ پاکستانی رپورٹر نے کیا سوال کیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سوال کا کیا جواب دیا۔
What was the question and answer ?
— Ismail Mir (@mir_ismail87) July 23, 2024
کئی صارفین نے ویڈیو پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اب الیکشن جیتنے سے صرف ایک ہی بندہ روک سکتا ہے اور وہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جیتنے سے صرف ایک ہی بندہ روک سکتا ہے اور وہ ہے
چیف الیکشن کمشنر
سلطان سکندر راجہ
😂😂😂😂 https://t.co/xYUhKxVcKS— بادشاہ سلامت🇵🇰🇵🇸 (@bdshaaw) July 23, 2024
واضح رہے کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 2020 میں انہیں ریپبلکن پارٹی نے دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا لیکن وہ موجودہ صدرجو بائیڈن کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھے۔