شاہ رخ خان پہلے ہندوستانی اداکار، جن کے نام سے سونے کا سکہ جاری

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور اداکار اور بالی ووڈ فلموں کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، جن کو کو اب تک دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے بڑے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

اب کنگ خان کو پیرس کے ایک میوزیم کی جانب سے بھی منفرد اعزاز سے نواز دیا گیا ہے، جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پیرس کے گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کو خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سونے کے سکے پیش کرکے بالی ووڈ میں ایک منفرد اعزاز بخشا ہے۔

مزید پڑھیں: 2 کروڑ کی ریت، شاہ رخ خان نے اتنے پیسے مٹی پر کیوں خرچ کردیے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کو خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سونے کے سکے پیش کرکے ان کو ایک نیا اعزاز بخشا ہے۔ جس کے بعد کنگ خان بالی ووڈ کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جنہیں میوزیم میں سونے کے سکے وقف کرنے کا یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

پیرس کے دریائے سین کے دائیں کنارے گرینڈز بولیوارڈز پر واقع گریون میوزیم اپنے مومی مجسموں کے لیے مشہور ہے۔ شاہ رخ خان امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، جمہوریہ چیک، تھائی لینڈ، انڈیا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں مومی مجسموں میں بھی امر ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کے لیے 2023 ایک غیر معمولی سال تھا، جس میں 3 بڑی فلمیں، پٹھان، جوان، اور ڈنکی ریلیز ہوئیں۔ پٹھان، جس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں، باکس آفس پر زیادہ کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں شاہ رخ خان کے گھر کی ویڈیو وائرل، قیمت کتنی ہے؟

شاہ رخ خان 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں پارڈو ایلا کیریرا ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ جس میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی سوہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی نظر آئیں گے۔

واضح رہے پیرس کے مشہور گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا جو سکہ جاری کیا ہے اس پر اداکار کی تصویر کے ساتھ ان کا نام بھی درج کیا گیا ہے جو کہ ایک بڑا اعزاز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ مچھر چھوڑنے کا منصوبہ، وجہ کیا ہے؟

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک