2 کروڑ کی ریت، شاہ رخ خان نے اتنے پیسے مٹی پر کیوں خرچ کردیے؟

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی ہر فلم کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ شارخ خان نے اپنی ایک فلم میں صرف ریت پر2 کروڑ روپے خرچ کیے۔

شارخ خان نے بہت سی فلموں میں اپنی جیب سے بھی پیسہ خرچ کیا جس میں ان کی 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم پہیلی بھی شامل ہے۔ اس فلم میں رانی مکھرجی کے ساتھ نصیر الدین شاہ، رتنا پاٹھک شاہ، اور امیتابھ بچن نے بھی خصوصی کردار ادا کیا تھا۔

پہیلی فلم کا زیادہ تر حصہ راجستھان میں شوٹ کیا گیا تھا، وہیں کچھ مناظر ممبئی میں بھی شوٹ ہوئے تھے۔ فلم کے پروڈکشن ڈیزائنر منیش سیپل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ممبئی کے صحرائے تھر کو ایک سین کے لیے دوبارہ بنانے کے لیے ریت کے 400 ٹرک لائے گئے تھے جس کے سیٹ کے لیے شاہ رخ نے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے خرچ کیے۔

منیش سیپل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ریگستان میں نظر آنے والی شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی فلم کی شوٹنگ دراصل ممبئی کے ہیلی پیڈ پر کی گئی تھی لیکن یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی اور اس نے 2 کروڑ روپے سے کم کمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طویل فضائی سفر کے بعد ’جیٹ لیگ‘ جسم پر کیا اثرات ڈالتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات سستی، حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، آبنائے ہرمز جلد کھل جائےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

بیرسٹر عقیل نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کردی، بیوروکریسی کے احتساب کا مطالبہ

لوئر چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، دریا میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ