ہیپاٹائیٹس کا عالمی دن، پاکستان میں 98 لاکھ مریضوں کا انکشاف 

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائیٹس کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کا بوجھ بہت زیادہ ہے، اور محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے قریباً 98 لاکھ مریض ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے بیان کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ہیپاٹائیٹس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ وفاق اور چاروں صوبوں کے اشتراک سے 68 ارب کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:’ہیپاٹائٹس ’سی‘: پاکستان کا دنیا میں دوسرا نمبر

ڈاکٹر مختار احمد  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا مقصد پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کی روک تھام کرنا ہے۔ 98 لاکھ کیسز کو تلاش کرنے کے لیے ملک بھر میں 12 سال سے زائد عمر کی آبادی کی سکریننگ کی جائے گی۔ ملک گیر سکریننگ اور علاج کی سہولیات تک کی رسائی لوگوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔

غیر محفوظ جنسی عمل یا تعلقات سے پرہیز کریں، ڈاکٹر مختار احمد

ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ خون سے پھیلنے والا انفیکشن ہیپاٹائٹس سی متاثرہ خون  کی منتقلی سے پھیلتا ہے۔ ہیپاٹائٹس سی سے بچاؤ کا بہترین طریقہ وائرس کی منتقلی والے عوامل بارے احتیاط کرنی چاہیے۔

کبھی بھی ایسی اشیا استعمال نہ کریں جن پر دوسرے لوگوں کا خون لگ سکتا ہو۔ ہمیشہ غیر استعمال شدہ  استرا، بلیڈ اور دیگر اشیا ڈسپوزیبل  یعنی ایک ہی مرتبہ استعمال ہونے والی اشیا استعمال کریں۔ انجیکشن لائسنس یافتہ پریکٹیشنر کے زیرانتظام اور غیراستعمال شدہ یعنی ڈسپوزیبل سوئیاں/سرنجیں استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے مریضوں کے لیے اچھی خبر

 ایک ہی شخص پر استعمال ہونے والے جراثیم سے پاک ٹولز کے ذریعے کان/ناک چھدوائیں۔ خون کے ہیپا ٹائیٹس وائرس سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ اسکرین شدہ خون لگوائیں۔ غیر محفوظ جنسی عمل یا تعلقات سے پرہیز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ گنتی کیس: سپریم کورٹ کا مقدمہ 3رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم

آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

پنجاب حکومت کا سرکاری اسپتالوں کے باہر فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا فیصلہ

پمز نرسری واقعہ: آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں، سربراہ قائمہ کمیٹی صحت ڈاکٹر مہیش کمار کا انکشاف

بدخشان میں جھڑپیں، 10 طالبان ارکان ہلاک، 6 زخمی ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ