پنجاب حکومت کا سرکاری اسپتالوں کے باہر فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا فیصلہ

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اقدامات کی ہدایت کردی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے لیے پہلے مرحلے میں صوبے کے 57 بڑے سرکاری اسپتالوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود دم گھٹنے سے جاں بحق، والدین کا غفلت کا الزام

ترجمان نے بتایا کہ واسا کو اسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کے لیے موزوں اور اہم مقامات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تنصیب کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصلہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں بدھ کی صبح گائنی وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں 14 نومولود بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسلم غوری سیکریٹری صحت کے عہدے سے فارغ، محمد محمود کو اضافی چارج مل گیا

دوسری جانب سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں پمز اسپتال میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سرکاری اسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی سے ہنگامی صورت حال میں فائر بریگیڈ کو فوری طور پر پانی حاصل کرنے اور امدادی کارروائیوں میں مدد مل سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی فون بنے گا آئی پیڈ؟ ایپل کے پہلے فولڈ ایبل فون کی لانچ، قیمت اور تاریخ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ گنتی کیس: سپریم کورٹ کا مقدمہ 3رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم

آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

پمز نرسری واقعہ: آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں، سربراہ قائمہ کمیٹی صحت ڈاکٹر مہیش کمار کا انکشاف

بدخشان میں جھڑپیں، 10 طالبان ارکان ہلاک، 6 زخمی ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ