جامعات میں منشیات کا استعمال: ‘سب کا بلڈ ٹیسٹ ہو گا‘

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کی رپورٹ کے بعد سرکاری جامعات میں زیر تعلیم تمام طلبا و طالبات  کا ڈوپ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی نے وی نیوز کو اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ ٹیسٹ کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ مینا خان نے بتایا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ اور جلد اس سرکاری جامعات میں زیر تعلیم تمام اسٹوڈنس  کا ٹیسٹ ہو گا۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال

مینا خان نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کے روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسی مقصد کے حصول کے لیے طلبا کے خون کا ٹیسٹ کرنے جا رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ایک افسر نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے ضلعی انتظامیہ پشاور نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا عمل شروع کیا تھا۔ اس دوران تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے کچھ حقائق سامنے آئے تھے۔ جس کے بعد اب ڈوپ ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے افسر نے بتایا کہ طلبا کے ساتھ ساتھ

طالبات بھی منشیات استعمال کر رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پشاور یونیورسٹی سمیت دیگر سرکاری جامعات میں منشیات استعمال کرنے کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے اور طالبات بھی بڑی تعداد میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی پروگرام کے دوران جو صورت حال سامنے آئی تھی وہ تشویشناک تھی۔ معلوم ہوا کہ بڑی تعداد میں طلبا و طالبات منشیات استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہاسٹل میں رہائش پذیر افراد میں استعمال کا رجحان زیادہ ہے۔

ٹیسٹ مفت ہو گا اور نام ظاہر نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان نے بتایا کہ تمام طلبا کا ٹیسٹ مفت ہو گا اور لازمی ہو گا۔ مزید تعلیم جاری رکھنے کے لیے ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ اور جن کا ٹیسٹ مثبت آیا تو ان کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا، ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مفت ڈوپ ٹیسٹ کا مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کے روک تھام اور متاثرہ طلبا و طالبات کی بحالی ہے تاکہ ان کا تعلیمی عمل خراب نہ ہو۔

ڈوپ ٹیسٹ سے بہتر ہے منشیات سپلائی چین کو ختم کیا جائے، صدر پیوٹا

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عزیر کا ڈوپ ٹیسٹ کے فیصلے پر کہنا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ کے لیے خطیر فنڈز درکار ہو گی۔ انہوں نے کہا باتیں تو سننے میں آ رہی ہیں کہ یونیورسٹیز میں منشیات کا استعمال زیادہ ہے لیکن افسوس کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی ایک طلبا کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا جس سے منشیات برآمد ہوئی ہو۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ طلبا و طالبات خود تو منشیات نہیں لا رہے، کوئی تو سپلائی کر رہا ہوتا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی، خاص کر  جو تعلیمی اداروں کے احاطے میں آکر سپلائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 32 سرکاری جامعات میں بڑی تعداد بچے زیر تعلیم ہیں اور سب کا ٹیسٹ کرنا آسان نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ