امیتابھ بچن کی 11 سالہ پوتی ارادھیا کا عدالت سے رجوع، معاملہ کیا ہے؟

جمعرات 20 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیتابھ بچن کی 11 سالہ پوتی اور ابھیشیک و ایشوریا کی بیٹی ارادھیا بچن نے ایک یو ٹیوب چینل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ درخواست دائر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارادھیا نے عدالت میں اپنے خلاف پھیلائی جا رہی فرضی خبروں کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ ایک یوٹیوب چینل کی طرف سے ارادھیا کی صحت حتیٰ کہ ان کی موت کی خبریں چلائی گئی تھیں جس کے بعد بچن خاندان نے عدالت کے ذریعے چینل سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے پلیٹ فارم پر مواد کو ریگولیٹ نہ کرنے پر یو ٹیوب کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس پر طنز بھی کیا۔ جسٹس سی ہری شنکر نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی نو ٹالرنس پالیسی کو ناقص بھی قرار دیا۔

جج نے کہا کہ ’اگر آپ اپنے کام سے پیسہ کما رہے ہیں تو آپ پر سماجی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ آپ قابل اعتراض چیزوں کو اپنے پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے کی اجازت نہ دیں۔‘

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ’پلیٹ فارم یہ کہہ کر نہیں بچ سکتا کہ ایسی ویڈیوز اس کی جانب سے نہیں لگائی جا رہیں۔ جج نے کہا کہ آپ عوام کو غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے ’ٹائمز آف انڈیا‘ یہ کہہ دے کہ ہم صرف کاغذ اور سیاہی فراہم کر رہے ہیں اور آپ کاغذ پر کچھ بھی لکھ سکتے ہیں! آپ ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں جس پر گمراہ کن معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے!

عدالت نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ ایسی ویڈیوز سے نمٹنے کے لیے یو ٹیوب کی ایک پالیسی ہونی چاہیے۔ مقدمے کی اگلی سماعت 13 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔

قبل ازیں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ آرادھیا اور ان کے خاندان کے افراد کی تصاویر کو مورف کیا گیا اور غلط معلومات پھیلانے اور منافع کمانے کے لیے غلط استعمال کیا گیا۔ ایک بار تو فرضی طریقہ سے لاش کی تصویر تک کو دکھایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا