میرے گلے شکوے عمران خان سے ہیں، شیر افضل مروت کا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تحفظات کا اظہار

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کھل کر گلے شکوے کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کردیا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ میری کوئی غلطی نہیں تھی لیکن پھر بھی پارٹی رکنیت معطل کی گئی، میرے گلے شکوے عمران خان سے ہیں جو پارٹی قیادت تک پہنچا دیے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان جیل سے باہر نہیں آنا چاہتے اس لیے جلسوں کی اجازت نہیں دے رہے، شیر افضل مروت پارٹی قائد کے خلاف پھٹ پڑے

انہوں نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی میں مجھے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھنے کی درخواست کی گئی، یہ تکبر ہوگا اگر میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت نہ کروں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حامد خان سمیت جو بھی مجھ پر تنقید کرے گا اس کو تسلی بخش جواب ملے گا، میرے خلاف بیانات میڈیا کی زینت بننے کے لیے دیے جارہے ہیں۔

کیا عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہاکہ یہ سوال مشکل ہے کیونکہ وہ اور میں دونوں خان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ‏شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری کمیٹی تشکیل

انہوں نے کہاکہ 5 اگست کے جلسے کے حوالے سے پارٹی کو اپنی خدمات پیش کردی ہیں، جو بھی ذمہ داری ملے گی عمران خان کے لیے احسن طریقے سے انجام دوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی، جس کے بعد وہ پارٹی کے معاملات سے مکمل لاتعلق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ریاست رٹ قائم کرےگی، چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف تحقیقات تیز کردیں

’خواتین کے حقوق قربان نہ کیے جائیں‘: یورپی یونین کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت پر ملالہ یوسفزئی کا سخت ردعمل

پاکستان اور کشمیر کا تعلق لازوال، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، خواجہ آصف کی وضاحت

برطانیہ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت گرگئی

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا