مون سون بارشیں: وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےچیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ملک بھر میں مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشیں: مختلف حادثات میں 31 افراد جاں بحق، راولپنڈی اسلام آباد میں رین ایمرجنسی نافذ

منگل کو وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفون پر این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کو بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس، آزاد کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے روابط مزید بہتر کرنے اور بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہوں اور سڑکوں کو بحال کرنے کے حوالے سے تیز تر اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں علاج معالجے کی تمام تر سہولیات اور امدادی سامان بشمول ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیے: کاغان: سیلاب کے باعث بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے، ہوٹل مالکان نے مفت رہائش کی پیشکش کردی

شہباز شریف نے مون سون بارشوں اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورجاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے بارشوں کی وجہ سے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب