کراچی، سی آئی اے پولیس نے شہری کو حراست میں لے کر بھاری رقم ہتھیا لی

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں سی آئی اے پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے جنہوں نے شہری کو حراست میں لے کر بھاری رقم ہتھیا لی۔

رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات پولیس افسروں اور اہلکاروں نے اسکیم 33 کے رہائشی شہری کو حراست میں لیا اور امریکی ڈالرز میں بھاری رقم وصول کرلی، جس کے بعد اسے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں بینکوں کے باہر ڈکیتیاں کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 رکنی گینگ گرفتار

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ عدیل چانڈیو نے بتایا ہے کہ واقعہ 9 جولائی کو پیش آیا تھا، جس کا علم ہوتے ہی تحقیقات کی گئیں تو واردات میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کی نشاندہی ہوگئی۔

انہوں نے کہاکہ اب تک اس کیس میں ڈی ایس پی سمیت 10 افسروں اور اہلکاروں کو معطل کیا جاچکا ہے۔

عدیل چانڈیو کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں ڈی ایس پی شبیر اعوان، ایس ایچ او اختر اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شہری سے بھی رابطے کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ واقعے کا مقدمہ اسی کی مدعیت میں درج کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں بھتہ خور گینگ گروہ کہاں سے آپریٹ ہوتا ہے؟

انہوں نے مزید کہاکہ رقم کس طرح اور کہاں وصول کی گئی، اس بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق مبینہ مذاق، چین میں ایمباپے کی اسپانسرشپ ختم

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

’اب تو عادی ہو چکا ہوں‘، ندا یاسر کی وائرل میمز پر یاسر نواز کا دلچسپ ردعمل

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں