گوجرانوالہ کی عدالت نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، کچھ دیر میں رہائی کا امکان

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال نے عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جہاں پی ٹی آئی رہنما کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور

ضمانت منظور ہونے کے بعد عالیہ حمزہ کی رہائی کچھ دیر میں متوقع ہے، تاہم سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل بھی عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہوتی رہی ہے تاہم پولیس کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرلیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی: عمران خان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اس سے قبل صنم جاوید کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا تھا، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے باعث وہ قید سے آزاد ہوچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں