چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔

پاکستان بار کونسل کے ممبر شفقت محمود چوہان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سنیارٹی اصول کے خلاف چیف جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری غیر آئینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حلف اٹھاتے ہی پہلا حکم کیا دیا ؟

شفقت محمود چوہان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ الجہاد ٹرسٹ کیس میں سنیارٹی پرنسپل طے ہوچکا ہے، عدالت جونئیر جج کی بطور چیف جسٹس تقرری کلعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے گزشتہ ماہ 11 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، گورنز پنجاب سردار سلیم حیدر نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کون ہیں؟

اس سے قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس عالیہ نیلم کو صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی عدالت لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نامزد کرتے ہوئے ان کے نام کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی کون ہیں؟

یاد رہے کہ جسٹس عالیہ نیلم ملکی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں جو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک