سپریم کورٹ: موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکمنامے میں سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یکم جولائی کو 15 دن میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی فعال کرنے کا حکم دیا تھا، ایک ماہ گزرنے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی فعال کرنے پر پیشرفت نہیں ہوسکی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مون سون سیزن شروع ہو چکا اس لیے عدالت جلد اتھارٹی فعال دیکھنا چاہتی ہے۔ وزارت کلائیمیٹ چینج موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی فعال کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، 15 اگست تک اتھارٹی فعال نہ ہوئی تو سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی سے جواب لیا جائے گا کہ کیوں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی: سپریم کورٹ کی اٹارنی جنرل کو 15 اگست تک مکمل پالیسی جمع کرانے کی ہدایت

عدالت نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے قانون 7 سال پہلے بنا لیکن اتھارٹی آج تک قائم نہیں ہوسکی۔ سیکریٹری کلائیمیٹ چینج موسمیاتی تبدیلی سے درپیش چیلنجز اور نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ نہیں کرسکے۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کوئی پالیسی موجود نہیں، پنجاب حکومت کی پالیسی سازی کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگنے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ نے صوبائی حکومت کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا، سندھ حکومت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کافی متحرک نظر آتی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے معاملے پر اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر معاونت کی ہدایت کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ