اسماعیل ہنیہ کا جسدِ خاکی گھر پہنچا دیا گیا، بیوہ نے کیا پیغام دیا؟

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کا جسدِ خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ نے بہت دلسوز اور جذباتی پیغام بھی دیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ شہید کی نمازِ جنازہ پڑھائی تھی جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی تھی۔ نمازِ جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ شہید کے جسد خاکی کو قطر منتقل کرکے ان کی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔

غزہ کے تمام شہدا اور رہنماؤں کو مبارکباد

اسماعیل ہانیہ کی اہلیہ ام العبد ہانیہ نے میت گھر پہنچنے کے بعد استقامت کے ساتھ سوگ منایا۔ تابوت گھر پہنچا تو انتہائی رقت آمیز مناظر دکھائی دیے، ان کی اہلیہ نے اسماعیل ہنیہ کا آخری دیدار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ سے عزم اور صبر کا درس لیا۔ میں غزہ کے تمام شہدا کو سلام بھیجتی ہوں۔ غزہ کے تمام شہدا اور رہنماؤں کو مبارکباد بھیجیں۔ اللہ آپ سے راضی ہو۔ آپ میری اس زندگی اور آخری دنیا کی محبت ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی اہلیہ کے ساتھ آخری یادگار تصویر

’بابا میرا دل ٹوٹ گیا ہے، آپ کہاں چلے گئے‘

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان بیٹی کی جانب سے دل کو چھو لینے والا بیان سامنے آگیا ہے۔ سارہ اسماعیل ہنیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی بیٹی سارہ اسماعیل ہنیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’بابا میرا دل ٹوٹ گیا ہے، آپ کہاں چلے گئے۔ بابا آپ نے اللّٰہ کی رضا کے لیے محنت کی، دعا مانگی۔ آپ کی موت خوبصورت تھی، خدا کی قسم، آپ سب کے لیے میرا سہارا تھے اور خدا کی قسم آپ جوانوں، بوڑھوں سب سے پیار کرتے تھے اور آپ سب کے پیارے تھے۔ـ

شہید اسماعیل ہنیہ کے شہید بیٹے کی بیوی کا پیغام

میرے سسر ایک عظیم والد کی جگہ تھے ان کی شہادت سے ہمارے خاندان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ ہم اللہ پاک کی رضا اور تقدیر پر راضی ہیں۔ میرے سسر میرے والد شہید اسماعیل ہنیہ اللہ پاک آپ سے راضی ہو۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں آج نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا جائے گی اور بعد ازاں ان کی تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی 2024 کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔ وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں