گرفتاری کا خطرہ : پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین جماعت اسلامی کے دھرنا سے خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کے دھرنا میں شرکت کرنے والے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین پولیس کو دیکھتے ہی دھرنا سے اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی  اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت نے راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی۔ اسلام آباد سے شعیب شاہین، عامر مغل اور راولپنڈی سے شہریار ریاض جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے۔

 قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا دھرنے میں استقبال کیا۔

جماعت اسلامی نے رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کو دھرنے کے شرکا سے خطاب کی دعوت دی۔ انھوں نے جیسے ہی تقریر شروع کی، کچھ ہی دیر میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، جسے دیکھ کر شعیب شاہین نے اپنا خطاب ادھورا چھوڑا اور  موٹرسائیکل پربیٹھ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اپنے آفیشل ایکس آکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا ’بجلی کے بلوں اورٹیکسز میں ہوشربا اضافے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔ ‘

ان کا کہنا تھا’میری پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایات ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں۔‘

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں