وزیراعظم پاکستان کو اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرنی چاہیے تھی، حافظ نعیم الرحمان

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جانا چاہیے تھا۔

راولپنڈی میں یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت ایک بیان دے کر پیچھے ہٹ گئی، یہ حق کے راستے ہیں باطل کا ساتھ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی دھرنے میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، اسرائیل برباد ہوکر رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہاکہ یہ سمجھتے ہیں امریکا کی رضامندی کے بنا کوئی قدم اٹھایا تو ہماری حکومتیں چلی جائیں گی۔ پاکستان کے پاس مضبوط فوج ہے مگر جو ٹولہ ہمارے سروں پر مسلط ہے ان کی وجہ سے اسرائیل ہمارے لوگوں کو شہید کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پوری امت کی طرف سے فرض کفایہ ادا کرنے والے مجاہد اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا گیا، اسرائیل اب سمجھ رہا ہوگا کہ فلسطین کو فتح کرلے گا، تاریخ نے یہ ثابت کیا کہ حق کے راستے میں دی جانے والی قربانیاں دنیا و آخرت میں کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جتنے فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی وہ سب پرعزم تھے، اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے کو دیکھ کر لگا یہ لوگ حوصلے کی چٹانیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی قوم ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے، سلام ہے قائداعظم کو جنہوں نے کہا تھا ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں حکمرانوں کی نااہلی کا عذاب قوم بھگت رہی ہے، دھرنے کے آئندہ فیز میں اہم شاہراہوں پر بیٹھیں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اسرائیل نے غزہ کو جیل بنا دیا ہے، اگر حماس کی جانب سے یہ جنگ نہ لڑی جاتی تو سب کچھ ختم ہوجانا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم پوری مسلم امہ کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گزشتہ سال غیرقانونی ہجرت کی کوشش میں تقریباً 7 ہزار 900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

بنگلہ دیش کے ریڈی میڈ گارمینٹس کی ایکسپورٹ معطل

برطانوی حکومت بحران کا شکار، پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری پر دباؤ کے انکشافات

پی ایس ایل: فخر زمان کی شاندار سینچری، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا ہدف

اسلام آباد میں وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ