پیرس اولمپکس 2024: الجزائر کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والی کیلیا نیمور کون ہیں؟

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الجزائر کی 17سالہ کیلیا نیمور نے پیرس اولمپکس 2024 میں جمناسٹک کے فائنل مقابلے میں چین کی کیو کیوآن اور امریکا کی سنیسالی کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی افریقی کھلاڑی بن گئیں۔ کیلیا نیمور نے  مقابلے میں کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ کر مقابلے میں اپنے ملک کے لیے پہلا تمغہ درج کرایا۔

اتوار کو ہونے والے مقابلے میں 17 سالہ فرانسیسی نژاد ایتھلیٹ کیلیا نیمور کے دلکش جمناسٹک کرتب نے شائقین کو حیران کردیا۔ کیلیا نیمور کا مقابلہ چین کی کیو کیوآن سے تھا جس نے بڑی آسانی کے ساتھ 15.500 کا اسکور پوسٹ کیا، لیکن جمناسٹک کی ابھرتی ہوئی اسٹار کیلیا نیمور نے چینی جمناسٹر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 15.700 کے اسکور کے ساتھ جیت اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس: 100 میٹر ریس میں منفرد ریکارڈ قائم

چینی جمناسٹر کیو کیوآن نے سلور جبکہ امریکا کی سنسیالی نے برونز میڈل حاصل کیا، جبکہ اولمپک کی دفاعی چیمپئن بیلجیئم کی نینا ڈیرویل چوتھے نمبر پر رہیں۔

’میری زندگی کی کارکردگی‘

نوجوان جمناسٹر کیلیا نیمور نے فتح اپنے نام کرتے ہی الجزائر کے جھنڈے کو اپنے اوپر لپیٹ لیا، اور تالیوں کی گونج کے ساتھ ہجوم کا سامنا کیا۔ کیلیا نیمور نے کہا کہ میں بہت حیران ہوں، یہ میری ساری زندگی کا خواب تھا۔ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

’کوالیفائنگ میں میرے پاس 15.600 تھے، جب میں نے اسکور دیکھا کہ 15.500 ہے تو میں نے سوچا، مجھے واقعی لڑنا ہے اور اپنی زندگی کی کارکردگی پیش کرنی ہے، مجھے یہ تمغہ حاصل کرنے پر فخر ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی، شوٹر غلام مصطفیٰ بھی ہار گئے

واضح رہے کیلیا نیمور نے فرانسیسی جمناسٹک فیڈریشن کے ساتھ تنازعہ کے بعد گزشتہ سال سے الجزائر کے لیے کھیلنا شروع  کیا۔ فرانسیسی فیڈریشن نے کیلیا نیمور کو طبی بنیادوں پر مقابلہ کرنے سے روکا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے والد کے ملک کی نمائندگی کرنا شروع کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟