چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا 77ویں یوم آزادی پر قوم کے لیے بڑا تحفہ

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے اپنی 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کر دی۔ اس سلسلے میں قاضی فائز عیسٰی اور ان کے بھائی قاضی عظمت عیسٰی کی جانب سے بلوچستان حکومت کے نام ایک خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے ہم قائداعظؒم کی زیارت ریذیڈنسی سے ملحق زمین صوبائی حکومت کو وقف کر رہے ہیں۔ جو عام لوگوں کے فائدے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے استعمال کی جائے۔

خط کے ساتھ مذکورہ زمین بلوچستان حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق شرائط و ضوابط کی دستاویزات بھی لف کی گئی ہیں۔ قاضی خاندان کے دونوں بھائیوں نے لکھا ہے کہ ہم اپنی زمین حکومت کو تحفتاً دینا چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ مذکورہ زمین کی منتقلی کا عمل 14 اگست کو انجام پائے۔ خط کی کاپیاں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھجوائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم گرفتار

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے والد، قاضی محمد عیسٰی تحریک پاکستان کے اہم کارکن تھے، انہوں نے بلوچستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی اور 1940 میں منظور ہونے والی قرارداد لاہور میں بلوچستان کی نمائندگی کی تھی۔

قاضی محمد عیسٰی، قائداعظم کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے تھے اور ان نے بہت سے مواقع پر مسلم لیگ کی مالی مدد کی۔ قائداعظم کے بلوچستان میں جلسوں کے لیے مالی امداد بہم پہنچائی اور ایک موقع پر بِہار میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی لیے بلوچستان سے فنڈز جمع کرکے بھی مسلم لیگ کو دیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ