پیرس اولمپکس: امریکی میڈلسٹ نے اپنا گولڈ میڈل کتے کو کیوں دیا؟

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے امریکی ایتھیلیٹ شاٹ پٹر ریان کراوزر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریان نے پیرس اولمپکس میں جیتے ہوئے گولڈ میڈل کو اپنے کتے کے گلے میں ڈال کر اگلے اولمپکس کی تیاری شروع کر دی ہے۔

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے امریکی شاٹ پٹ ایتھلیٹ ریان کراوزر کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے گولڈ میڈل کو کتے کے گلے میں ڈال کر لاس اینجلس اولمپکس 2028 کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان پوسٹ کی نااہلی، ارشد ندیم کے اعزازی ڈاک ٹکٹ پر پرانی تصویر لگا دی

امریکی ایتھلیٹ ریان کراوزر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جہاں وہ اگلے اولمپکس کی تیاری کے لیے شاٹ پٹ کی مشق کر رہے ہیں اور وہیں ان کے قریب ایک کتا کھڑا ہے جس نے گولڈ میڈل پہنا ہوا ہے۔ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریان نے اپنے کتے کے ساتھ شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور لوگ اس پر کافی زیادہ ردعمل دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ryan Crouser (@rcrouser)

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ریان کی کافی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ 3 بار گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا، چیمپئن بننے کے لیے یہ سب ضروری ہے۔ چیمپئن کبھی مطمئن نہیں ہوتے اور ان کی جیت کی بھوک باقی رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:پیرس اولمپکس کا اختتام، مشعل بجھا دی گئی، ایونٹ میں کس ملک کا پلڑا بھاری رہا؟

واضح رہے کہ اس بار ریان نے پیرس اولمپکس میں مسلسل تیسرا گولڈ میڈل جیتا ہے۔ اس سے پہلے وہ ٹوکیو اور ریو اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان