’ملک سے باہر ہوں‘، جنرل فیض حمید سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم سابق چیف جسٹس نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ایچی سن کالج پر کس طرح اثر انداز ہوئے؟

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا کہ وہ کچھ دنوں سے بیرون ملک ہیں اور وہ اپنے ذاتی کام کی وجہ سے ملک سے باہر گئے ہیں۔

’جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے جو باتیں اس وقت سوشل میڈیا پر کی جارہی ہیں وہ مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں اور یہ تمام باتیں جو میرے ساتھ منسوب کی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل، 3 مزید فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر

 سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے  کہا  کہ وہ پاکستان میں ہیں ہی نہیں، ان کی گرفتاری والی باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم