برطرف وزیر کے حق میں بیان کیوں دیا؟ علی امین گنڈاپور نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو اہم عہدے سے ہٹا دیا

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف ہونے والے سابق وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دینے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو فوکل پرسن برائے اراکین قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شکیل خان کے حق میں بیان دینے پر جنید اکبر کو عہدے سے ہٹایا، جن کی جگہ شاہد خٹک کو نیا فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مستعفی وزیر شکیل خان کیخلاف بدعنوانی اور بد انتظامی کی شکایات تھیں، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف

واضح رہے کہ شکیل خان کو کابینہ سے نکالے جانے پر جنید اکبر نے کہا تھا کہ وہ ایک کابینہ رکن کو اس طرح برطرف کرنے کے طریقہ کار سے اختلاف کرتے ہیں۔

دوسری جانب جنید اکبر نے نوتعینات فوکل پرسن برائے اراکین قومی اسمبلی شاہد خٹک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے اس ذمہ داری کو پورا کرنا ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ میں پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھا اور اب بھی ہوں، وزیراعلیٰ نے جو فیصلہ کیا اس پر انہیں داد دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا موقف ہے کہ ان کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں اختلافات، وزیراعلیٰ پر شدید الزامات کے ساتھ صوبائی وزیر شکیل خان مستعفی

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اس پر اپنے بیان میں کہاکہ شکیل خان پر کرپشن کے الزامات تھے جس پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟